نیپال زلزلہ: ہلاکتیں 1800 سے تجاوز

گذشتہ روز نیپال میں آنے والے شدید ترین زلزلے کے نتیجے میں چار ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ صدیوں پرانی عمارات عمارات ملبے کا ڈھیر بن کر رہ گئی ہیں۔

نیپال میں 7.9 اعشاریہ شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہندوستان، تبت اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے باعث سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ دو چینی شہری بھی نیپال چین سرحد پر اس قدرتی آفت کا شکار ہوگئے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئےتاہم یہاں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

install suchtv android app on google app store