امریکا ڈرون حملوں کے تمام شہریوں کے لیے معذرت کرے: ایمنسٹی انٹر نیشنل

امریکی ڈرون فائل فوٹو امریکی ڈرون

ایمنسٹی انٹر نیشنل اورامریکن سول لبرٹیج یونین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون حملوں میں مزید شفافیت پیدا کرے۔ عالمی تنظیم نے امریکا سے ڈرون حملوں میں مرنیوالے تمام شہریوں کے لئے معذرت کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

صدر اوباما نے گزشتہ روز رواں سال جنوری میں پاکستان کے قبائلی علاقے میں ڈرون حملے کے دوران ایک امریکی اور ایک اطالوی شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معزرت کی تھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے امریکی سیکیورٹی اور انسانی حقوق پروگرام کی ڈائریکٹر نورین شاہ نے امریکا کے صدر باراک اوباما پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون حملے میں تمام شہریوں کی ہلاکت پر معذرت کریں۔نورین شاہ کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے شفافیت کا مظاہرہ ایک خوش آئند عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف امریکی اور یورپی شہریوں سے ہی نہیں بلکہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ہر شہری سے معزرت کی جائے اور اس کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو پاکستان اور یمن میں کئے جانے والے ان دیگر سیکٹروں ڈرون حملوں کے حوالے سے بھی شفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

امریکن سول لبرٹیج یونین نے بھی امریکی حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں کے لئے خفیہ اداروں کی کاررکردگی اور ان کی جانب سے دیئے جانے والی اطلاعات کے حوالے سے سولات اٹھائے ہیں۔

install suchtv android app on google app store