تہران:ایران کی سعودی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

تہران:ایران کی سعودی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی فائل فوٹو

یمنی زخمیوں کو وطن واپس لیجانے والے جہاز کو سعودی جنگی جہازوں کی جانب سے صنعا میں نہ اترنے دینے پرایران نے تہران میں سعودی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

سعودی سفارتکار کی ایرانی وزارت خارجہ طلبہ کے موقع پر خلیج فارس سے متعلق امور کے انچارج نے سعودی ناظم الامور سے کہا کہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے یمن اور عمان کے راستے پرواز کے لئے دو روز قبل ہی اجازت اورضروری جواز حاصل کرلیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے دواؤں اور امدادی اشیاء اور یمنی شہریوں کے علاج و معالجے کے بعد انھیں واپس یمن پہچائے جانے کا عمل عالمی ریڈ کراس کی ہم آہنگی سے کیا جارہا تھا لیکن سعودی جنگی جہازوں نے پھر بھی اسکو روک کر بین الاااقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی طیارے کو سعودی جنگی طیاروں نے غیر قانونی طور پر واپس جانے پر مجبور کیا۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سعودی جنگی طیاروں کا یہ اقدام، یمن اور اس کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

install suchtv android app on google app store