نیپال میں تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد1900سے تجاوز کرگئی

نیپال اور بھارت میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے لاہور، شیخوپورہ اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، محکمہ موسمیات پاکستان فوٹو اے پی نیپال اور بھارت میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے لاہور، شیخوپورہ اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، محکمہ موسمیات پاکستان

نیپال اور بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث سیکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں  نیپال میں ملبے تلے دب کر1900  سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہوگئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم زلزلے کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10منٹ پر نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو، بھارت کے شمالی علاقوں نئی دہلی، بہار، کولکتہ، جے پور، پٹنہ، اترپردیش، چین میں تبت، بنگلہ دیش میں ڈھاکا اور پاکستان میں پشاور، اسلام آباد، لاہور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز کٹھمنڈوکے شمال مغرب میں 77 کلومیٹر دورقصبہ پوکھارا میں 15 کلومیٹر زیرزمیں تھاجبکہ ریکٹراسکیل پرشدت 7.9 ریکارڈ کی گئی، بھارت میں شدت 7.7 جبکہ پاکستان میں 4.7 ریکارڈکی گئی، جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے جاتے رہے، زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی نیپال میں ہوئی جہاں 1800 سے زائدافراد لقمہ اجل بن گئے، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈواور اس کے نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی۔ 9منزلہ تاریخی عمارت دھراہارسمیت سیکڑوں عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں، سڑکوں میں شگاف پڑ گئے، مواصلات کانظام درہم برہم ہوگیا۔ اسپتالوں میں فوری طورپر ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے فوج کی مددسے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔

ایئرپورٹس بند کرکے پروازیں بھارت کے ایئرپورٹس پراتار لی گئیں۔ صرف کھٹمنڈو میں ہلاکتوں کی تعداد 600 سے زائدہے جب کہ کھٹمنڈوکے قریب 3دیہات مکمل طورپر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

 

زلزلے سے مائونٹ ایورسٹ کا بیس کیمپ بھی شدید متاثر ہوا، حکام کاکہنا ہے کہ بیس کیمپ میں غیر ملکی کوہ پیمائوں سمیت ایک ہزارکے قریب افرادموجود تھے۔ ابھی تک 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ آخری اطلاعات تک نیپال میں 1800سے زائدہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی تھی جبکہ عمارتوں کاملبہ ہٹانے کاکام جاری ہے

مقامی افرادکے مطابق ابھی سیکڑوں افرادلاپتہ ہیں اورہلاکتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ نیپال میں 1934کے بعدسب سے شدیدزلزلہ ہے۔ بھارت میں 52افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں بہارمیں ہوئیں۔ چین کے علاقے تبت میں 13جبکہ بنگلہ دیش میں 3افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان میں کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

 

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے نیپالی ہم منصب سوشیل کوئرالہ کوفون کیااور زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرافسوس کااظہار کیا۔ وزیراعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق نیپال کے زلزلہ زدگان کی امدادکے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان سمیت طبی وریسکیو ٹیمیں نیپال جائیں گی

زلزلے سے نیپال میں تاریخی عمارتوں سمیت درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہوگئے

نیپالی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی کارروائیوں کے لئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق صرف دارالحکومت کھٹمنڈو میں 700 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بھارت میں بھی زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ریاست بہار میں 14 افراد سمیت 37 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ زلزلے کے جھٹکے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھی محسوس کیے گئے جس کے باعث دورہ بنگلادیش پر موجود  قومی  کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوفزدہ ہوکر ہوٹل سے باہر نکل آئے

 

پاکستان کی جانب سے امدادی سامان لے کر 4 طیارے آج نیپال روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارت اور نیپال میں تباہ کن زلزلے پر دکھ اور زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس مشکل حالات میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد کے لئے تیار ہے۔

امریکہ اور بھارت نے بھی امدادی ٹیمیں نیپال روانہ کردی ہیں جب کہ امریکی صدر براک اوباما نے نیپال میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر 10 کروڑ ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے

 

دوسری جانب  ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد اجمل کا کہنا ہے کہ زلزلہ آنے کے سلسلے کو کسی بھی وقت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پورا پاکستان ہی فالٹ لائن پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 اعشاریہ کی شدت سے آنے والے زلزلے بہت تباہی لاتے ہیں اور نیپال میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریاں کوئٹہ میں 1935 میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے

install suchtv android app on google app store