فرانس میں جرمن طیارے کی تباہی کی تحقیقات، تخریب کاری کا شبہ

سکرین گریب سچ ٹی وی سکرین گریب سچ ٹی وی

فرانس میں حادثے کا شکار ہونے والے جرمن طیارے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے، حکام نے طیارے کی تباہی میں تخریب کاری کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے

۔فرانس میں جرمن طیارے کی تباہی کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پائلٹ کاک پٹ سے باہر تو گیا تھا لیکن دوبارہ اندر نہیں آسکا ، ماہرين کے مطابق واقعے ميں ممکنہ تخريب کاری کا امکان رد نہيں کيا جاسکتا۔

بارسلونا سے چوبیس مارچ کو ڈيسلڈروف جانے والے جرمن طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹس نے منظر عام پر آتے ہی کئی کہانیوں کو جنم دیا ہے.

رپورٹ کے مطابق دومیں سے ایک پائلٹ کاکپٹ سے باہر گيا اور پھر اندر نہ آسکا ، دروازے کا لاک خراب ہوا، يا ايک پائلٹ کو يرغمال بناليا گيا۔

ماہرين کہتے ہيں فنی خرابی کے علاوہ تخريب کاری کے خدشے کو بھی نظر انداز نہيں کيا جاسکتا، مزيد تفصيلات بليک باکس سے حاصل ہونیوالئی ريکارڈنگ کے بعد سامنے آئيں گی۔

واضح رہے کہ جرمن ونگز کا طيارہ اے 320 جنوبی فرانس ميں گرکر تباہ ہوا تھا جس ميں 150 افراد جان سے ہاتھ دھو بيٹھے تھے، کمپنی کے سی ای او کارسٹن فور نے اسے کمپنی کی 60 سالہ تاريخ کا بدترين واقعہ قرار ديا ہے۔

install suchtv android app on google app store