پاکستانیوں کو دشمن سمجھنے کے لیے اکسایا جاتا ہے: نصیر الدین شاہ

نصیر الدین شاہ نصیر الدین شاہ

بولی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پاکستانیوں کو دشمن سمجھنے کے لیے اکسایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں انڈیا کے فنکاروں کو بہت پیار اور احترام ملتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ ہندوستان کے فنکاروں کا پاکستان کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں اور ان کی پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے جبکہ پاکستانی فنکاروں کو انڈیا میں پرفارم نہیں کرنے دیا جاتا جو کہ بڑی افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام کا برین واش کیا جاتا ہے کہ وہ کچھ جانے بغیر پاکستانیوں سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات کو فنکاروں کے کام کے درمیان نہ آنے دیا جائے۔

نصیر الدین شاہ نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کو اپنے درمیان دوریاں ختم کرنی چاہیئے اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے پیش انا چاہیئے، ہندوستانی شہریوں کو کسی کے بہکاوے میں آئے بغیر کھلے ذہن سے سوچنا چاہیئے کیوں کہ دلوں میں نفرتیں پال کر کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی دوریاں اسی وقت ختم ہونگی جب ایک دوسرے سے میل جول بڑھایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store