جنوبی افریقہ: جنگل میں لگی آگ نے تباہی مچا دی

کیپ ٹائون سے مکینوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ، آگ نے چار ہزار ہیکٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیا.

ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کئی دنوں سے جنگل میں لگی آگ نے تباہی مچا دی ۔ علاقہ مکینوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے ۔

آگ بجھانے میں 4 سو سے زائد فائر فائٹر مصروف ہیں ۔ تین روز سے لگی آگ نے چار ہزار ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، آگ کے باعث پورے شہر پر دھویں کے بادل چھائے ہیں ۔

ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ فائر فائٹر حکام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ آگ پر قابو پانے میں مزید کچھ دن لگ جائیں گے ۔

install suchtv android app on google app store