چین: بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک

چینی شہر Linzhou میں بس کھائی میں گرنے سے بیس افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔

صوبہ ہنان میں مقامی فنکاروں کو تقریب سے لانے والی بس بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے جا گری۔

واقعے میں بیس افراد موقع پر ہلاک ہو گئے، تیرہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بس میں کل تینتیس افراد سوار تھے ۔ سڑک کو عارضی طور پر بند کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store