حزب اللہ کے جوابی حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، ایک افسر زخمی

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ حزب اللہ کی جانب سے تازہ  جوابی حملے میں چار اسرائیلی فوج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے. ادھر اسرئیلی شیلنگ سے اقوام متحدہ امن فورس کا ایک فوجی زخمی ہوگیا ہے.

اسرائیل نے کئی روز سے لبنان کے سرحد علاقے میں اپنا آپریشن شروع کررکھا تھا جسکے جواب میں حزب اللہ نے شیبہ فارمز کے علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کیا اور ٹینک شکن میزائیل داغے جسکے نتیجے میں ابتک چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ایک اسرائیلی اعلی فوجی افسر بھی شدید زخمی ہے.

اسرائیلی فوجی حکام نے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے. اسرائیلی آرمی چیف نے اس صورتحال پر ہنگامی میٹنگ طلب کر لئے بریفنگ لی ہے جس میں انکو حزب اللہ کی جانب سے حملے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے.

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دونوں جانب سے سرحد علاقے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے. جسکے نتیجے میں ابتک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا. تاہم اسرائیلی کی جانب سے کی جانیوالے شیلنگ کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن فورس کا ایک فوج زخمی ہوا ہے. اسرائیل کی جانب سے ابتک تیس شیل فائر کئے گئے ہیں. تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے. حزب اللہ کے جوابی حملے کے نتیجے میں روش پینا اور ہائفہ کے علاقے میں موجود ائیر پورٹس پر پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں.

install suchtv android app on google app store