کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والا مودی بیوی کے حقوق بھی ادا نہ کرسکا

خطے کی بھلائی کا راگ الاپنے والے مودی کشمیریوں کو حق دلا سکے نہ گجرات فسادات متاثرین کو انصاف اب تو بھارتی وزیراعظم کی اہلیہ بھی حق مانگنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

خطے میں تجارت، سرمایہ کاری،امداد، تعاون اور ایک دوسرے کا احساس جس کیلئے بھارتی پردھان منتری نے اونچے خواب دیکھ رکھے ہیں لیکن اجلی اجلی باتیں کرنے والے مودی کا تاریک ماضی نہیں دیتا ساتھ، ان کا دامن گجرات فسادات سے تار تار ہے، جس کے وہ مرکزی کردار تھے، جہاں اب بھی ہزاروں مسلمان انصاف کے طلب گار ہیں۔

یہی نہیں بھارتی انتہا پسندوں کے آئیڈیل وزیراعظم نے جنت نظیر وادی میں بھی کشمیروں کے حقوق پامال کئے ہوئے ہیں، سات لاکھ قابض فوج نے مظلوم عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، لیکن پڑوسیوں سے مل جل کر رہنے کی بات کرنے والی مودی سرکار کو ان کا خیال نہیں۔

مودی جی اپنی نجی زندگی میں بھی ناانصافی کرتے آئے ہیں، ان کی جیون ساتھی کو پینیتالیس برس سے انصاف کی تلاش ہے، حقوق کے بجائے سیکیورٹی ملنے پر انہوں نے جواب طلب کرلیا ہے۔ کہتي ہيں اگر سکیورٹی دی گئی ہے تو دیگر حق بھی ملنے چاہییں۔ ریاست سے گھر کی دہلیز تک ناانصافیاں کرنے والے نریندر مودی کیمنہ سے خطے کی بھلا ئی کی بات کوئی ہضم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store