کلیولینڈ: امریکا میں پولیس نے نقلی اسلحہ رکھنے والے بچے کو گولی مارکر ہلاک کردیا

کلیولینڈ: امریکا میں پولیس نے نقلی اسلحہ رکھنے والے بچے کو گولی مارکر ہلاک کردیا فائل فوٹو

امریکا میں کھلونا بندوق رکھنے پر بچے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ فا ئرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیج کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

امریکا میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے گولی کا نشانہ بننے والا بارہ سالہ ایک لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔ پولیس اہلکار نے بظاہر ایک جعلی پستول لہرانے پر اس لڑکے پر فائر کیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہایو کے شہر کلیولینڈ میں تمیر رائس نامی 12 سالہ بچہ نقلی بندوق لے کر کھیل میں ایک میدان میں آگیا اور وہاں موجود لوگوں کو ڈرانے لگا

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے دو اہلکار نے بچے کو ہاتھ اٹھانے کا حکم دیا لیکن بچے نے اپنی جیب سے جعلی بندوق نکال لی۔جس پر پولیس اہلکاروں نے بچے پر گولی چلادی، فائرنگ سے تمیر رائس شدید زخمی ہوگیا ، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

کلیولینڈ پولیس کے نائب سربراہ ایڈ ٹومبا کے مطابق بچے کے پاس نقلی ’ ایئرسوفٹ‘ بندوق تھی جو کہ ایک نیم خودکار پستول کی مانند دکھائی دے رہی تھی۔ بچے نے نہ تو کسی کو کوئی دھمکی دی تھی اور نہ ہی پولیس افسران پر بندوق تانی تھی۔ اس کے باوجود پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات کے بارے میں جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں پولیس افسران کو تفتیش مکمل ہونے تک چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store