اسرائیل نے سویڈن کی جانب سے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے پر احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلا لیا

اسرائیل نے سویڈن کی جانب سے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے پر احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلا لیا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے سویڈن کے اس اقدام کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا جس کے بعد اب اسرائیلی حکومت نے سویڈن میں تعینات اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے

اسرائیل نے سویڈن کی جانب سے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے پر احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

سویڈن فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا یورپی ملک ہے ، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے سویڈن کے اس اقدام کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا جس کے بعد اب اسرائیلی حکومت نے سویڈن میں تعینات اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے ، دوسری جانب سویڈن کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا یہ قدم بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے اور اس پر پہلے سے ہی اسرائیل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store