ایک نوجوان جو سارے بھارت کو بے وقوف بناتا رہا

ایک بھارتی نوجوان نے یہ کہہ کر کہ ”وہ ناسا میں ریسرچ سائنس دان بننے جا رہا ہے“ سب کو بیوقوف بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق فیس بُک پیج پر خود کو ایک نئی شخصیت کے طور پر متعارف کرواتے ہوئے27 سالہ ارون وجے کمار نے کہا کہا سے امریکی سپیس ایجنسی میں شمولیت کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اس خبر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ارون کمار نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ادارے نے شہریت کے حوالے سے اپنے ضوابط میں نرمی کرتے ہوئے اسے نوکری کی آفر کی ہے۔

ارون کمار نے مشہور امریکی تعلیمی ادارے 'ایم آئی ٹی' سے تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھوپال میں دوران تعلیم امریکی آرگنائزیشن نے اس سے رابطہ کیا۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو کے بعد متعدد اخبارات نے اس کی شان میں قصیدے بھی لکھے اور حقیقت سامنے آنے پر انہیں بھی شرمندگی کا سامنا ہے۔

ارون کمار کا جھوٹ 'نٹیزن پولیس' نامی آن لائن تنظیم نے بے نقاب کیا۔

install suchtv android app on google app store