دہشت گرد حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے: کینیڈین وزیرِاعظم

کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کا کہنا ہے حالیہ دہشت گرد حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا۔

ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے گا، سیکورٹی حکام اور اداروں پر حملہ خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد کی جانے والی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے تاہم پارلیمنٹ کا علاقہ تا حال بند ہے۔

کینیڈا کی پارلیمنٹ پرمسلح افراد کے حملے میں دوسیکورٹی اہلکاراورایک حملہ آورہلاک ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store