عراقی کرد پارلیمنٹ نے فورسز کوبانی بھیجنے کی منظوری دے دی

عراقی کرد پارلیمنٹ نے فورسز کوبانی بھیجنے کی منظوری دے دی فائل فوٹو

عراقی کرد پارلیمنٹ نے شامی کرد شہر میں کرد فاٹرز ،بھیجتے ہوئے کہا کہ کرد آبادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا

عراق کے خود مختار علاقے کردستان کی پارلیمنٹ نے شام کے علاقے کوبانی کے تحفظ کے لیے اپنی فورسز بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

کردستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یوسف محمد صادق نے کہا ہے کہ کردستان کی پارلیمنٹ نے اپنی فورسز کوبانی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں فائٹرز کی مدد کی جا سکے اور کوبانی کا دفاع بھی کیا جا سکے۔

کرد اکثریتی شامی شہر کوبانی پر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے قبضے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی فورسز شام کب پہنچیں گی تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی فورسز جب تک ضرورت ہو گی کوبانی میں رہیں گی۔یہ منظوری ایک ایسے وقت دی گئی ہے جب ترکی نے کوبانی پر کردوں کے لیے فضا سے ہتھیار پھینکے جانے پر امریکا پر تنقید کی ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوگان نے کہا ہے کہ بعض ہتھیار داعش کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store