اتحادی افواج کی شام میں داعش کے خلاف بمباری

اتحادی افواج کی شام میں داعش کے خلاف بمباری فائل فوٹو

امریکا کی زیر قیادت اتحادی افواج کے طیاروں شام کے زیر محاصرہ علاقے کوبانی میں ہفتے کو کم از کم دو مرتبہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی طیاروں کی جانب سے بمباری شدت پسندوں کی جانب سے شدید شیلنگ کے بعد کی گئی اور عینی شاہدین کے مطابق شیلنگ تاحال جاری ہے۔

داعش کے شدت پسند گزشتہ ایک ماہ سے ترک سرحد کے قریب علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے کرد فائٹرز سے برسرپیکار ہیں تاہم اتحادی افواج کی بڑھتی ہوئی فضائی کارروائیوں نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

اتحادی افواج نے اگست میں عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا جبکہ ستمبر میں اس میں توسیع کرتے ہوئے شام میں بھی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔

install suchtv android app on google app store