پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: بھارت

نریندر مودی فائل فوٹو نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں انھیں پاکستان کیساتھ سرحدی کشیدگی اور چین کیساتھ سرحدی تنازعے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں واردم میں اجلاس ہوا۔ جس میں بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کیساتھ سرحدی کشیدگی اور چین کیساتھ سرحدی تنازع اور خطے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، بھارت میں القاعدہ کے نئے ونگ کی دھمکیوں اور داعش کے ممکنہ خطرے سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے پاکستان کو ’’گلوبل پزل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تذبذب کا شکار ہے اور بھارت ایک مشکلات کا شکار پڑوس میں رہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store