شام: کار بم دھماکوں میں 30 بچوں سمیت 48 افراد جاں بحق ، 70 سے زائد زخمی

شام میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں اسکول کے تیس بچوں سمیت اڑتالیس افراد جاں بحق اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق دھماکے ہومز میں واقع اسکول میں ہوئے جس کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بھی زیادہ تعداد بچوں کی شامل ہے جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اسکول ہی میں موجود تھے جنہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔واضح رہے کہ شام میں گزشتہ کئی سالوں سے خانہ جنگی اور فرقہ وارانہ فسادات جاری ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد ہجرت کرکے پڑوسی ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store