وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں نقائص پر امریکی سیکریٹ سروس کی سربراہ مستعفی

جولیا پیئرسن فائل فوٹو جولیا پیئرسن

امریکی صدر براک اوباما کی حفاظت کے ذمہ دار ادارے سیکریٹ سروس کی سربراہ جویلیا پیئرسن اعلیٰ سطح پر کئی سکیورٹی نقائص سامنے آنے کے بعد مستعفی ہوگئیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس، امریکی صدر براک اوباما اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں نقائص سامنے آنے پر سیکریٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری جے جانسن کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے قبول کرلیا گیا ہے، جولیا پیئرسن کی جگہ  ‘سیکرٹ سروس’ کے اسپیشل ایجنٹ جوزف کلینسی کو عبوری سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  16 ستمبر کو ایک مسلح شخص صدر براک اوباما کے ساتھ لفٹ میں آگیا تھا جبکہ 19 ستمبر کو ایک چاقو بردار شخص وائٹ ہاؤس کا 7 فٹ بلند جنگلہ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ ان واقعات پر امریکی کانگریس کی کمیٹی نے جولیا پیئرسن سے بازپرس کی تھی اور اس دوران انہوں نے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

install suchtv android app on google app store