غزہ پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر کی پہلی ملاقات

امریکا نے مشرقی یروشلم کے حساس علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا نے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کا قیام اسرائیل کو قریبی اتحادیوں سے دور کر دے گا۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ طویل دورانیے کی پہلی ملاقات کی ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ کے مطابق صدر اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات میں مشرقی یروشلم کے حساس علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے مزید مکانات تعمیر کرنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجما ن کا مزید کہنا تھا کہ صدر اوباما اور وزیر اعظم نیتن یاہو مشرق وسطیٰ میں پائیدار قیام امن کے حوالے سے کئی معلامات پر اختلاف رائے رکھتے ہیں۔ امریکی حکومت نے متعدد بار مقبوضہ علاقوں میں مزید یہودی آبادی کاری کو قیام امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو ایسے منصوبے سے باز رہنے کا کہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف فلسطینیوں کے ساتھ بلکہ عرب ممالک سے تعلقات کو زہر آلود کر دے گا۔ اوباما انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل چار جون 1967 کو مقرر کردہ اسرائیلی سرحدوں احترام کرے۔

install suchtv android app on google app store