داعش کے خود کش بمبار تیار کرنے والی ’گوری‘ کے بارے میں حیران کن انکشافات

مغربی میڈیا نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس آئی ایس) کی خواتین خودکش حملہ آوروں کی تربیت کرنے والی انتہائی مطلوب خاتون انگریز ہے اور اس کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ انٹرنیٹ پر آئی ایس آئی ایس کے موقف کو عام کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

تیس سالہ بیوہ خاتون سمانتھا لوتھویٹ کے بار ے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ کینیا میں کئے گئے حملوں کی بھی ذمہ دارہے اور اس کا خاوند برطانیہ میں کئے گئے حملوں میں ملو ث تھا جبکہ اس کا والد برطانوی فوج میں خدمات سرانجام دے چکا ہے۔

سمانتھا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جنگجو کاروائیوں کا وسیع تجربہ رکھتی ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف خودکش حملہ آور تیار کر رہی ہے بلکہ حال ہی میں ایک امریکی صحافی اور برطانوی کارکن کی سرقلم کئے جانے کی ویڈیو نشر کئے جانے میں بھی اس کا کردار ہو سکتا ہے۔

اس وقت کینیا کے علاوہ برطانوی اور امریکی ایجنسیاں بھی اس برطانوی خاتون کو اپنے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل کر چکی ہیں اور اس کی بھر پور تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store