ایران کو چاہئے میں شام میں بحران کےلئے مدد کرے: امریکی سفیر سامنٹا پاور

اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ سامنٹا پاور اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ سامنٹا پاور

چالیس ممالک کے عالمی اتحاد کے باوجود بھی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ناکامی پر امریکا کو ایران کی یاد ستانے لگ گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ سامنٹا پاور کہتی ہیں ایران کو شام میں داعش کے بحران کے بنیادی حل کے لئے اپنااثر و رسوخ استعمال کرنا چاہئے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہو اکہ دہشت گردی کے خلاف عراق اور شامل میں جنگ کے دوران امریکا اور یورپی ممالک کو ایرانی امداد کی ضرورت محسوس نہ ہوئی ہو لیکن داعش کے خلاف چالیس ممالک کا اتحاد بنانیوالے امریکا کو یہ محسوس ہورہا تھاکہ شاہد ہم اکیلے ہی انکا خاتمہ کرپائیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور انکو ایران کی ضرورت محسوس ہوگئی ہے۔

امریکی سفیر سامنٹا پاور نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن شام میں داعش کے خلاف ہوائی حملے کی صورت میں تنہا نہیں ہوگا، اسکے ساتھ عالمی اتحادی بھی موجود ہیں۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ کا یہ بیان ایسی صورت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ، اپنی خام خیالی میں داعش کے خلاف مہم کے لئے عالمی اتحاد تشکیل دینے میں مصروف ہے۔

سامنٹا پاور نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگر امریکی صدر نے شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف ہوائی حملے کا حتمی فیصلہ کربھی لیا. تب بھی واشنگٹن، شام میں تن تنہا ہوائی حملے نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ تمام ممالک منجملہ ایران، داعش کے خلاف مہم میں اپنا خاص کردار رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store