ایرانی اور سعودی وزرا خارجہ کے درمیان اہم ملاقات

ایرانی اور سعودی وزرا خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ایرانی اور سعودی وزرا خارجہ کے درمیان اہم ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات اور ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئے باب کا اضافہ قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے سعود الفیصل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس ملاقات کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے لئے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ روابط، عالمی امن و سلامتی اور مسلم امّہ کے مفاد میں بہترین اقدام ثابت ہونگے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ تعلقات کا نیا دور عالمی و علاقائی امن و سلامتی کی برقراری اور دنیا کی تمام مسلمان قوموں کے فائدے میں رہے گا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ ریاض علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور حالیہ بحران کے مقابلے کے لئے پیش آنے والے مواقع کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھتا ہے کہ ماضی کی غلطی کو نہ دہرایا جائے، اور آگے بڑھ کر مثبت کردار ادا کیا جائے۔ سعود الفیصل نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب علاقے کے دو بااثر ممالک ہیں اور دونوں ملکوں میں جاری تعاون، علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کی برقراری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store