برطانوی رکنِ پارلیمنٹ اور اسرائیل کے ناقد جارج گیلووے پر حملہ

جارج گیلووے فائل فوٹو جارج گیلووے

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ اور اسرائیل کے ناقد جارج گیلووے پر لندن میں حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جارج گیلووے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ لوگوں کے ساتھ تصاویر کھچوا رہے تھے۔

اسرائیل مخالف جذبات رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے لندن میں ناٹنگ ہل کے گالبرون روڈ پر لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے کہ ایک نوجوان نے اچانک ان پر حملہ کر دیا اور ان پر مکوں کی برسات شروع کر دی جس سے جارج گیلوے کے چہرے پر شدید زخم آئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جارج گیلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور حملے کے وقت اسرائیلی ہولو کاسٹ کے حوالے سے کچھ جملے بھی کس رہا تھا۔ پولیس نے جارج گیلوے پر حملہ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ جارج گیلوے نے اپنے ایک بیان میں بریڈ فورڈ کو ’’اسرائیل فری زون‘‘ قرار دیا تھا اور عوام پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات، تعلیمی خدمات اور سیاحوں کا بائیکاٹ کردیں جس کے بعد پولیس نے انھیں خبر دار کیا تھا کہ ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store