اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا غزہ میں مہم جاری رکھنے کا عزم

Gaza Gaza

اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِاعظم بینیامین نیتن یاہو نے غزہ میں اپنی کاروائی جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے وہ ضرورت کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد قابض صیہونیوں نے غزہ پر 92 فضائی حملے کئے جس میں تیس فلسطینی شہید ہوئے۔ طبی حکام کے مطابق ایک حاملہ عورت سمیت کئی بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔ حماس کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے کے بعد تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں حماس کے عزالدین القصام بریگیڈ کے کمانڈر محمد دائف کی اہلیہ اور بچی شہید ہوئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر آٹھ جولائی سے شروع ہونے والی اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 2036 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ ہم اس وقت نہین روکیں گے جب تک اپنے لوگوں کی سیکورٹی یقینی نہ بنا ئیں۔ دوسری طرف حماس کے ترجمان فاوی برہوم نے کہا کہ نیتن یاہو کا بیان ’شکست کے لیے جواز ڈھونڈنا اور ناکامیوں پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

زہ میں فریقین کے درمیان موجودہ جنگ بندی منگل کی درمیانی شب کو ختم ہونی تھی تاہم پیر کو جنگ بندی کے معاہدے میں 24 گھنٹے کی توسیع کی گئی تھی لیکن قاہرہ میں امن بات چیت ناکام ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ شروع کردی ہے۔

مصر نے مذاکرات کے جاری دوران جنگ بندی ختم ہونے پر ’افسوس کا اظہار‘ کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ وہ فریقین کے درمیان طویل مدتی صلح کرنے کی کوششیں کرتا رہے گا۔

install suchtv android app on google app store