بحرین: حکومت مخالف مظاہرے جاری، متعدد افراد زخمی

Bahrain protest Bahrain protest

بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں مظاہرین نے الخلیفہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔

بحرین کے دارلحکومت مانما سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرہن نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین الخلیفہ حکومت سے مستعفی ہونے اوراپنے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بحرین دو ہزار گیارہ سے پرتشدد کاروائیوں کی لپیٹ میں ہے جس میں اب تک ہراروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ لوگ الخلیفہ حکومت سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store