مغویوں کی بازیابی کیلئے شام میں کیا گیا خفیہ مشن ناکام رہا، امریکا کا اعتراف

us mission in syria us mission in syria

امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ امریکا نے شام میں جیمز فولی سمیت’مغوی امریکی شہریوں کو بازیاب کرانے‘ کیلئے خفیہ مشن کیا جو ناکام رہا، فضائی اور زمینی آپریشن بھی کارگر ثابت نہ ہوسکا۔

پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنے مغویوں جن میں امریکی صاحفی جیمز فولی بھی شامل تھے کی بازیابی کیلیے فضائی و زمینی آپریشن کیا گیا جس کا ہدف دولتِ اسلامیہ کے اغوا کاروں کا نیٹ ورک تھا۔ ’بدقسمتی سے یہ مشن کامیاب نہیں ہو سکا کیونکہ مغوی ہدف بنائے گئے مقام پر موجود نہیں تھے۔

اوباما انتظامیہ کے سینیئر حکام نے کہا کہ امریکی مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے اس سال موسمِ گرما کے اوائل میں ہوائی جہاز کے ذریعے سپیشل فورسز کے کئی درجن فوجی شام میں اتارے گئے۔ اس کیلئے فوج اور دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں کئی شدت پسند مارے گئے لیکن کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا۔

40 سالہ جیمز فولی مشرقِ وسطیٰ سے گلوبل پوسٹ اور خبر رساں ادارے اے ایف پی سمیت دیگر نیوز اداروں کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store