غزہ: اسرائیلی جارحیت جاری،1 بچے سمیت 2 فلسطینی شہید

Israeli airstrikes Israeli airstrikes

غزہ پر اسرائیلی جنگی جہازوں نے ایک بار پھر آگ برسانا  شروع کردی ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔ قابض صہونیوں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر متعدد فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک نومولود سمیت دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری طرف اسرائیل جنگ بندی کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ جس کا عملی مظاہرہ انہوں نے اپنی مزکراتی ٹیم کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے واپس بلا کر کیا۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس جنگ بندی سے کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے کیونکہ اسرائیل پہلے دن سے ہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جارحیت آٹھ جولائی سے جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونسیف کا کہنا ہے کہ قریبا چالیس ہزار بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store