دلی: پاکستانی ہائی کمشنر اور حریت رہنما سے ملاقات، بھارتی سیاستدان میں شدید غم و غصے

Syed Ali Galani Syed Ali Galani

پاکستانی ہائی کمشنر اور حریت رہنما سید علی گیلانی سے ملاقات پر بھارتی سیاستدان میں آپے سے باہر ہو گئے، حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ بھارت کا اندورنی معاملہ نہیں۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات کی جس کے بعد بھارتی سیاستدان کھل کر سامنے آگئے۔پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات میں حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ بھارت کا اندورنی معاملہ نہیں۔

بھارت کا پاکستان کے ساتھ مذکرات کو موخر کرنا بچگانہ حرکت اور افسوناک ہے، حریت رہنما کا کہنا تھا کہ کمشیر میں پائیدار امن اور کشمیر کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوسکتا، جب تک پاکستان اور بھارت مذاکرات نہیں کریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ ادھر بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور پاکستان مخالف نعرے بازی کی۔

install suchtv android app on google app store