اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اسرائیل اور حماس سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے اسرائیل اور حماس سے غیر مشروط اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے،سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے بعد بھی فریقین میں جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے۔

نیویارک میں غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی کونسل نےکو غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس پر زور دیا کہ وہ فوری جنگ بندی پر عملدرآمد کریں۔اجلاس مین ایک قرار داد بھی پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فریقین جنگ بندی کریں یہ جنگ بندی فوری اور غیرمشروط ہونی چاہیے۔ بہتر ہوگا کہ فریقین عید الفطر کے بعد بھی سیز فائر کو برقرار رکھیں۔

سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کی صورت حال اوروہاں انسانی جانوں کے زیاں پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اقوام متحدہ فلسطین میں فوری اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ غزہ میں مصر کی تجویز کردہ منصوبے کے تحت فوری جنگ بندی کی جائے۔ سیکیورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ فریقین مین لڑائی کا نشانہ عام اور نہتے لوگ بن رہے ہیں جو کسی طور بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔ سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق تنظیموں کے کردار کوبھی سراہا۔

install suchtv android app on google app store