اترپردیش: زمین کے معاملے پر فسادات 2 افراد ہلاک، 20 زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارن پور میں زمین کے معاملے پر فسادات کے دوران دو افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے ہیں، علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے سہارنپور ضلعے میں مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر ہفتے کو پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ یہ واقعہ سہارنپور کے قطب شیخ تھانے کے علاقے میں ہوا۔

پر تشدد تصادم میں پولیس اہلکار سمیت 20 افراد زخمی ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دو افراد پرتشدد تصادم میں جان گنوا بیٹھے۔ تنازعے نے پرتشدد رنگ اس وقت اختیار کیا جب دو مذہبی مقامات کے درمیان کی زمین پرسکھوں نے تعمیراتی کام شروع کیا۔ اس موقعے پر مسلمانوں کے کئی گھر جلا دیئے گئے۔

مسلمانوں کے گھر جلنے کے بعد مقامی پولیس کو بھی ہوش آگیا اور انہوں نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ پولیس حکام کے مطابقہ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے قطب شیخ سمیت کوتوالی اور منڈی تھانہ علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store