غزہ: 900 شہادتیں چند گھنٹوں میں ایک ہزار پچاس سے تجاوز کر گئیں

Gaza Gaza

غزہ میں سیزفائر کے دوران ملبے سے مظلوم فلسطینیوں کی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل کی سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کا آغاز ہوا تو کئی اپنے، اپنوں کی لاشوں کی تلاش میں سڑکوں پر نکلے، زخمیوں کی سانسیں بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور پھر 900 شہادتیں چند گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

درجنوں فلسطینیوں کی لاشیں ملبوں اور سڑکوں سے اٹھا لی گئی ہیں۔ غزہ کے ‘شفا اسپتال’ کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ملبے سے برآمد ہونے والی بیشتر لاشیں غزہ کے علاقوں بیتِ حانون، خان یونس اور شجاعیہ سے ملی ہیں۔ جنگ بندی سے کچھ دیر پہلے اسرائیل نے 23 بے گناہوں کا خون بہا کر اپنی پیاس بجھائی۔

جنگ بندی کے بارہ گھنٹوں کا ایک ایک منٹ گزرتا جا رہا ہے اور غزہ کے مظلوموں کو یہی ڈر ہے کہ جنگ بندی کا اختتام ایک بار پھر کسی بھیانک آغاز کے ساتھ نہ ہو۔ اسی بھیانک آغاز کو روکنے کے لیے فرانس، امریکا، برطانیہ، ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ دوہا میں سر جوڑ کر بیٹھے۔

پیر مشاورتی اجلاس میں شریک 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی میں توسیع کی اپیل کی جبکہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، ترکی، قطر، اٹلی اور فرانس کے وزرائے خارجہ شریک تھے جنہوں نے فریقین سے مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

install suchtv android app on google app store