طرابلس:امریکا نے لیبیا میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں امریکی سفارتخانے کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے

امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں مسلح گروہوں کی جھڑپوں کے باعث سفارتخانے کے عملے کو ہمسایہ ملک تیونس لے جایا جا رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے امریکی شہریوں کو لیبیا جانے کے خلاف تنبیہ بھی کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماری حرف کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کو لیبیا سے نکالنے کا فیصلہ بیرونِ ملک امریکی سفارتکاروں کو لاحق خطرات کے بارے میں اوباما انتظامیہ کے فکر کی نشاندہی کرتا ہے۔

ستمبر 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز اور دیگر تین امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔ادھر طرابلس کے ہوائی اڈے پر مقامی مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store