19 روز سے جاری حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جارحیت جاری ہے۔ اسرائیل کے غزہ میں 12 گھنٹے کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد مزید فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ غزہ پر تازہ حملوں میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد نو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

اسرائیل نے غزہ میں 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ حماس نے بھی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ جنگ بندی کے آغاز سے کچھ دیر قبل ہی صیہونی طیاروں نے غزہ میں آگ اور بارود کی بارش کر دی۔ جس میں 8 نہتے فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔

غزہ سٹی پر فضائی حملوں میں دو مختلف گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔ ادھر مغربی کنارے میں بیت اللحم اور ہربون میں احتجاج کے دوران فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اندھادھند گولیاں برسائیں جس سے تین بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے۔اس سے قبل مغربی کنارے میں۔ اسرائیلی فوج اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 5 افراد شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ رفح، رملہ اور خان یونس میں بھی اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو 12 گھنٹے کی جنگ بندی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ، امریکا ا ور مصر کی جانب سے غزہ اور اسرائیل میں عید الفطر کے احترام میں سات روز کی جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

غزہ کے مسئلے کے حل کے لیے آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ترکی، قطر اور یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں اسرائیل، فلسطین اور حماس کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store