يوکرائنی بحران، يورپی يونين کا روس کے خلاف پابنديوں کے دائرہ کار کو بڑھانے پر اتفاق

يوکرائنی بحران کے تناظر اٹھائيس رکنی يورپی يونين نے روس کے خلاف پابنديوں کے دائرہ کار کو بڑھانے پر اتفاق کر ليا ہے۔

جمعرات اور جمعے کو برسلز ميں منعقدہ ايک اجلاس ميں رکن ممالک کے سفارت کاروں نے ماسکو انتظاميہ کے خلاف پہلی مرتبہ معاشی پابنديوں کے اطلاق پر سمجھوتہ کر ليا ہے۔ ممکنہ پابنديوں ميں مالياتی اداروں، ہتھياروں اور ہائی ٹيک مصنوعات سے متعلق روسی صنعتوں کو نشانہ بنايا جائے گا۔ پابنديوں کا اطلاق مستقبل کے معاہدوں پر ہو گا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹيکنالوجی کے شعبے پر پابندی نہيں لگائی جائے گی تاکہ روس کے ليے انتہائی اہم گيس سيکٹر متاثر نہ ہو۔

install suchtv android app on google app store