اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 502 تک پہنچ گئی

اسرائیل کے حملوں میں شدت آگئی، شجاعیہ اور رفاہ پر حملوں میں آج مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 502 تک پہنچ گئی۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت آج 14ویں روز بھی نہ رک سکی اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شدت آگئی ہے۔اسرائیلی فضائی اور ٹینکوں نے رفاہ شہر پر شدید ترین حملے کئے ہیں جس سے شہر کا سٹرکچر تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ فلسطینی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے تازہ حملے میں 4 معصوم بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔اس سے قبل صبح سویرے ایک بڑا حملہ کیا گیا۔

حملے میں 23 فلسطینی شہید ہوئے تھےدوسری جانب تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے فلسطینیوں کی 27 لاشیں بھی ملی ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیل نے شجاعیہ کو نشانہ بنایا تھا جس میں 90 افراد شہید ہوئے تھے۔ حملوں کے باعث شجاعیہ اور رفاہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ادھر غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق شيلٹرز ميں پناہ لینے والے فلسطينيوں کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store