ليبيا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنٹرول کے ليے لڑنے والے دو حریف مليشيا گروپ جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہيں۔
طرابلس کا بين الاقوامی ايئر پورٹ مسلح تصادم کے آغاز ہی سے بند ہے۔
ہوائی اڈے پر شدت پسندوں کے خلاف سرگرم ايک مليشيا گروپ قابض ہے تاہم مصراتہ کے ایک شدت پسند مليشيا نے گزشتہ ہفتے ايئر پورٹ پر دھاوا بول ديا تھا اور اس وقت سے وہاں لڑائی جاری تھی۔
لڑائی اور راکٹ حملوں کے نتيجے ميں ايئر پورٹ کے مرکزی ٹرمينل اور متعدد ہوائی جہازوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
دريں اثناء ليبيا نے اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ سکيورٹی دستوں کی تربيت کے لیے طرابلس حکومت کی مدد کی جائے۔