شہر اقتدار میں بادلوں کی چہل پہل۔

اسلام آباد فائل فوٹو اسلام آباد

خدا کی رحمت برس پڑی، شہر اقتدار میں رم جھم نے جہاں طویل خشک سالی کا خاتمہ کر دیا وہیں گرمی کی باقاعدہ رخصتی اور موسم سرما کی آمد کی نوید بھی سنا ڈالی۔

آسمان سے زمین پر بارش کے چند قطر کیا گرے،مُرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ ہلکی بارش نے جہاں گرمی کی رخصتی کی نوید سنائی وہی دانت بجنے کے دنوں کی آمد بھی سنا ڈالی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد،بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔

install suchtv android app on google app store