کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا مگر ساتھ ہی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے شہر میں چند روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

شاہ فیصل ٹاؤن، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، ایئر پورٹ، یونی ورسٹی روڈ، گلشن حدید، گلشن اقبال، شارع قائدین، پٹیل پاڑہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش نے گرمی کے ستائے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہے۔

بارش کی چند بوندیں گرتے ہی شہر کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کراچی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

اس سے قبل شدید گرمی اور حبس کے بعد آج سہ پہر بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، گرمی کے مارے کراچی کے شہری بارش کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور موسم کی یکدم تبدیلی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 2 روز سے جاری گرمی سمندر میں موجود ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے، دباؤ کم ہونے کے باعث سمندری ہواؤں کی رفتار بھی کم ہوگئی تاہم بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات بارش کی شکل میں کراچی پہنچ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store