لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہو گیا۔ گلبرگ، شادمان، دھرمپورہ، کینال روڈ کے علاقوں میں تیز بارش نے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

کینٹ، ایئرپورٹ، ڈی ایچ اے اورعسکری ٹین کے علاقے میں بارش ریکارڈ کی گئی موسم جھل تھل ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ کئی نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store