ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث اسلام آباد، خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،لاہور، فیصل آباد ،سرگودھا، اسلام آباد، فاٹا خیبرپختونخواہ اورکشمیرمیں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان ساہیوال ڈی جی خان ،بہاولپور،ژوب ، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے راولپنڈی،گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقےزیر آب آنے جبکہ مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 98، سیالکوٹ 65، اسلام آباد ،64 گوجرانوالہ 51، رسالپور ، 40 راولپنڈی 34، مری 31، اور لاہور میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

install suchtv android app on google app store