ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوش گوار

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوش گوار فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوش گوار

صوبہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف مقامات پر ہونے والی بارش کے باعث موسم بھی خوشگوار اور گرمی کے مارے عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ دنوں شدید گرمی کی لہر برقرار تھی تاہم اب صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارشوں کے باعث موسم خوشگوارہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے پیرسے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، ڈسکہ، واربرٹن، مانانوالہ، ٹانک، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، فیروزوالا شاہدرہ ، عیسٰی خیل ، گوجرانوالہ میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم حسین ہوگیا جب کہ شہریوں کے چہروں پر بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

لاہورمیں تیزآندھی اوربارش کے باعث 300 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے، جن کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ فتح جنگ میں طوفانی ہواؤں اوربارش سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا جب کہ شہرکی نصف آبادی چارگھنٹوں سے بجلی سے محروم ہے جس سے عوام مشکلات کاشکارہوگئی ہے۔

دوسری جانب شہرقائد میں بادلوں کا راج ہے جس کے باعث موسم قدرے خوشگوار ہوگیا ہے۔ گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، پی ایس سی ایچ ایس، گولیمار، گلبہار، ناظم آباد میں ہلکی بارش اوربوندا باندی نے موسم کو ٹھنڈا کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں مزید بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ اس وقت 15 سے 25 کلومیٹر کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store