ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں موسم گرم اور خشک رہے گا ماہ رمضان میں آگ بگولا سورج ،مختلف علاقوں میں پارہ ہائی اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں سورج مزید آگ برسائے گا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں موسم شدید گرم رہیگا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، سبی میں اڑتالیس ، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store