پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق فائل فوٹو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ، آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے جھنگ اور نوشہرہ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

خیبر ایجنسی میں دو روز سے جاری بارش اور ژالہ باری سے ندی نالے بپھر گئے، ریلوں نے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہمکر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

گلگت، کوہستان اور خنجراب بارڈر پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دونوں اطراف سے بند ہو گئی، کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

جھنگ اور نوشہر میں آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم مزید حسین ہوگیا، خیبر پختو خواہ کے کئی شہروں میں بھی ابر رحمت برسنے کے بعد موسم سہانا ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں نے یہ نوید سنائی ہے کہ بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔ بھیگے بھیگے سے اپریل میں ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز سے لگی بارش کی جھڑی نے ہر چیز کو نکھار دیا ۔ لاہور میں صبح کے وقت کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم مزید حسین ہوگیا ، گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

خوشگوار موسم نے چھٹی کا مزا بھی دوبالا کر دیا ۔ فیصل آباد ، قصور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ برکھا برسی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store