لاہور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش فائل فوٹو لاہور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش

گرمی کی تیز لہر کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی،بل آخر لاہور میں ابر کرم برس گیا،گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،لاہور اور گردونواح میں صبح سویرے سے ہی کالی گھٹاؤں نے آسمان پر ڈیرے ڈال لئے،ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کے ساتھ رم جھم کا سلسلہ شروع ہوا جو بارش میں تبدیل ہوگیا۔

کہیں ہلکی بارش ہوئی تو کہیں تیز،درخت اور پودے بھی بارش میں نہا کراُجلے ہوگئے،موسم خوشگوار ہونے پر شہری بھی خوشی سے جھوم اٹھے،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے لاہوریوں کوتوجیسے قرار آگیا۔

تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش نے لاہوریوں کو آنکھیں دکھانے والے سورج کا پارہ بھی گرا دیا،محکمہ موسمیات نے پیر تک تیزہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store