سورج کی آب و تاب نے درجہ حرارت 44 تک پہنچا دیا

ملک کے میدانی علاقوں میں سخت گرمی فائل فوٹو ملک کے میدانی علاقوں میں سخت گرمی

ملک کے میدانی علاقوں میں سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے شہروں میں گرمی اور دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی میدانی علاقوں کا درجہ حرارت 44 درجے تک جاپہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں روز بہ روز گرمی برھتی جارہی ہے ، سندھ میں لاڑکانہ ، نواب شاہ ، جیکب آباد ، حیدر آباد سمیت دیگر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ گئ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی دوپہر کے وقت گرم ہوائیں چلنے سے گرمی مزید بڑھ جاتی ہے۔

اُدھرپنجاب میں ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں حبس نے لوگوں کا برا حال کررکھا ہے دوسری جانب بالائی علاقوں میں موسم اب بھی سرد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ، میرپورخاص میں رہی جہاں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store