گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ استور میں چار روز سے جاری برف باری تھم گئی ہے،شمالی بلوچستان میں تین روز بعد بارش تورک گئی مگر سردی میں اضافہ ہوگیاجبکہ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرد ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں چار روز سے جاری برف باری کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے ، دیامر،غذر،ہنزہ اور نگر میں کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔

کوہستان میں جیجال اور چوچنگ میں بارش کی وجہ سے بند شاہراہ قراقرم کو تین روز بعد کھول دیا گیا ہےجبکہ بشام کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ قراقرم بدستور بند ہے۔

سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں موسم صاف ہوگیاہے،شمالی بلوچستان میں تین روز سے جاری بارش رک گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

 

install suchtv android app on google app store