ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور برفباری

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور برفباری فائل فوٹو

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ بلوچستان کے بالائی علاقوں خاص طور پرنوشکی میں شدید برف باری سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ملک کے بیشتر حصوں میں جاری بارشوں اور برفباری نے جہاں موسم سرد بنا دیا ہے وہیں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستان کے پہاڑی علاقوں مہمند ایجنسی ، زیارت، قلات، کوئٹہ، پشین، چمن، نوشکی، مالم جبہ، سوات، چترال ، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں برفباری کے باعث سخت سردی اور زمینی رابطے منقطع ہونے کی اطلاعات ہیں۔شدید برفباری کے باعث گلگت ، چترال، کوئٹہ ، تفتان، اور کوہستان کے علاقے لوٹر کے مقام پر لینڈ سلائنڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک ہوگئی ہے اور شہروں کا دیگرشہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

جب کہ چترال کے علاقے بلائی چترا میں برفانی تودے گرنے کے خدشے کے باعث ڈی سی کنٹرول روم نے بلائی چترا کے مقام گھت موڑکھو کے مقامی خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں کراچی، فیصل آباد، احمد پور سیال، رحیم یار خان،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، صادق آباد، بھکر، مظفر گڑھ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، بنوں، ٹنڈو الہیار، لورالائی اور گردو نواح میں ہونے والی بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیا ہے ۔

install suchtv android app on google app store