مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،سردی میں اضافہ

مختلف  علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،سردی میں اضافہ فائل فوٹو

پنجاب، خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارش نے سردی مزید بڑھا دی ہے ، محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک بھر میں کڑاکے کی سردی جاری ہے ۔ اسلام آباد میں دوسرے روز بھی کہیں موسلا دھار تو کہیں ہلکی بارش جاری ہے۔

راولپنڈی میں بھی بادل جم کر برسے، جسکی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ،متعدد رابطہ سڑکوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہے۔

ادھربارش نے جڑواں شہروں میں چلنے والی جدید میٹرو بس سروس کا بھی پول کھول دیا ہے ، بارش سے میٹرو اسٹیشن کی چھتین ٹپکنے لگیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

لاہوشہر میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سمیت متعدد علاقوں میں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہیں

پشاور سمیت خیبر پختون خواہ کے علاقوں میں بارش جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔

بلوچستان میں زیارت، کچلاک، چمن، قلات اور دیگر علاقوں میں تیز بارش سے سردی بڑھ گئی۔

گلگت بلتستان اور چترال کے بالائی علاقوں میں بھی پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ، جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

install suchtv android app on google app store