پاکستان بھر میں آج رات 6 بج کر 52 منٹ پر سپر مون دیکھا جائے گا: محکمہ موسمیات

پاکستان بھر میں آج رات 6 بج کر 52 منٹ پر سپر مون دیکھا جائے گا: محکمہ موسمیات پاکستان بھر میں آج رات 6 بج کر 52 منٹ پر سپر مون دیکھا جائے گا: محکمہ موسمیات

پاکستان بھر میں آج رات 6 بج کر 52 منٹ پر سپر مون دیکھا جائے گا جو عام چاند سے 14 فیصد بڑا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی شب چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگاجسے سپر مون کہا جا تا ہے۔ آج رات چاند زمین سے قریب ترین ہوگا اور معمول سے 14 فیصد بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

'سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آجائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر52 منٹ پرچاند زمین کے قریب ترین ہوگا اور لوگ سپر مون کے نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ آخری مرتبہ اس قسم کا سپرمون 1948ءمیں دیکھا گیا تھا جبکہ یہ موقع اب دوبارہ 25 نومبر 2034 ء کو آئے گا جب ایک بار پھر لوگ سپر مون دیکھ سکیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store